چینی کار ساز کمپنی فاء نے پاکستان میں فروخت کرنے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 فروری 2017 21:03

چینی کار ساز کمپنی فاء نے پاکستان میں فروخت کرنے والی گاڑیوں کی قیمتوں ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری2017ء) چینی کار ساز کمپنی فاء نے پاکستان میں فروخت کرنے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی کار ساز کمپنی فاء نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کافی شہرت حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کئی گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب کمپنی کی جانب سے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاء ایکس پی وی کی قیمت 8 لاکھ 49 ہزار سے 8 لاکھ 79 ہزار روپے تک کر دی گئی ہے۔ فاء کیرئیر کی قیمت 7 لاکھ 29 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ 49 ہزار روپے تک کر دی گئی ہے۔ فاء ایس 80 کی قیمت 18 لاکھ 85 ہزار جبکہ فاء وی 2 کی قیمت 10 لاکھ 69 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :