پاکستان پیپلز پارٹی کو ضلع غذرمیں مضبوط اور فعال بنانے کے لئے قیادت انتہائی سنجیدہ کوششوں میں مصررف ہیں،کارکنوں کی رائے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنظیم نو کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،

پیپلز پارٹی ضلع غذر کے صدر محمد ایوب شاہ کی گفتگو

جمعرات 2 فروری 2017 23:51

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے صدر محمد ایوب شاہ اور جنرل سکیریڑی بد ر الدین بدر نے کہا ہے کہپاکستان پیپلز پارٹی کو ضلع غذرمیں مضبوط اور فعال بنانے کے لئے ضلعی قیادت انتہائی سنجیدہ کوششوں میں مصررف ہیں ، کارکنوں کی اکثریتی رائے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تنظیم نو کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ضلع غذر کے تمام تحصیلوں بشمول سب ڈویثزن پونیال ،اشکومن ،اور سب ڈویثزن گوپس ،پھنڈر،یاسین،کی تنظیم نو کے لئے تمام پارٹی جیالوں کی رائے کو اہمیت دی جارہی ہے پی پی پی سٹی گاہکوچ اور تحصیل گوپس کی تنظیم نو کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی پی پی ضلع غذر کے صدر نے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ سے کیمپ آفس گلگت میں ملاقات کی جس دوران انہوں نے کہاکہ ضلع غذر میں کے اندر پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں تمام کارکنوں سے مشاورت اور رائے لینے کا سلسہ جاری ہے اورانہوں نے کہا کی بہت جلد دیگر تحصیل کے عہدداروں کا اعلان کیا جائے گا پیپلز پارٹی غذر کے صدر ،جنرل سکیریٹری نے صوبائی صدر کو یقین دلایا کہ پی پی پی غذر کی قیادت اور جیالے پر عزم ہیں کہ تنظیمی عمل یونین اور گائوں سطح پر مکمل ہونے کے بعد پارٹی کارکن ضلع غذر کے اندر حق ملکیت کے حوالے سے بھر پور عوامی جلسہ کے لئے تیاریاں کرینگے اور اس تاریخی جلسے میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت ضلع غذر کے عوام سے خطاب کرینگے۔

متعلقہ عنوان :