سپریم کورٹ، انتخابی عذرداری کیس میں امیدوار امان اللہ کی کامیابی برقرار، مخالف امیدوار محمد عارف کی نظر ثانی کی اپیل خارج

جمعرات 2 فروری 2017 23:45

سپریم کورٹ، انتخابی عذرداری کیس  میں امیدوار امان اللہ کی کامیابی برقرار، ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) سپریم کورٹ نے پی بی 39 سے متعلق انتخابی عذرداری کیس کی سماعت میں امیدوار امان اللہ کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے مخالف امیدوار محمد عارف خان کی نظر ثانی کی اپیل خارج کر دی۔ انتخابی عذرداری کی سماعت جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

جسٹس دوست محمد نے کہا کہ ووٹوں کی تصدیق کیلئے مقدمہ نادرا کو بھجوانا غیر متعلقہ ہے،کیا ووٹوں کی تصدیق کا اختیار نادرا کو دینا غیر قانونی نہیں ہوگا، عدالت نے انتخابی ووٹوں کی تصدیق کرانے کیلئے کیسز نادرا کو بھجوانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امان اللہ کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے عارف خان کی نظر ثانی اپیل خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :