محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کر دی

جمعرات 2 فروری 2017 23:40

محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ..

لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن میں اکثر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب ا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔علاوہ ازیںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :