وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا سابق کمشنر بہاولپور غلام یزدانی ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 2 فروری 2017 23:40

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا سابق کمشنر بہاولپور غلام یزدانی ملک ..
لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق کمشنر بہاولپور غلام یزدانی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :