اسلام آباد،انجمن تاجران کی جانب سے امیر جماعة الدعوہ کی نظربندی کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ

جمعرات 2 فروری 2017 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء)انجمن تاجران کی جانب سے امیر جماعة الدعوہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کے خلاف گزشتہ روز پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف تاجر تنظیموں کے افراد نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما عزیر بلوچ اور ٹریڈرز ویلفئیر ایسوسی ایشن بلیو ایریا کے رہنما ملک صضیر احمد نے کی ۔

اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے امریکی و بھارتی جھنڈے نذر آتش کیے گئے ۔ شرکاء کی جانب سے ظلم کے یہ ظابطے ، ہم نہیں مانتے ، حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرو، حافظ سعید سے رشتہ کیا الا الہ الااللہ ، امریکہ کا دبائو نامنطور نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کشمیر کی تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ، حکومت پانچ فروری سے پہلے کشمیر کی سب سے توانا اور مضبوط آواز کو بند کرکے کس کو پیغام دینا چاہتی ہے ، حکومت امریکا و بھارت کے دبائو میں آکر قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچائے،حافظ سعید کشمیر ہی نہیں بلکہ انسانیت کے محسن بھی ہیں انہوں نے تھر میں بلاتفریق مذہب اور رنگ و نسل کے لوگوں کی خدمت کی ہے ، تھر میں ان کے رفاحی کاموں کی وجہ سے آج فصلیں لہرا رہی ہیں لوگوں کو پینے کے لیے پانی میسر آرہا ہے ، ہم حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ نئی امریکی حکومت کے جھانسے میں نہ آئیں امریکہ نے پہلے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا اور اب بھی نہیں دے گا انہوں نے کہا کہ امریکہ خود دہشت گرد ہے افغانستان پر امریکہ نے حملہ کیا کشمیر میں بھارت ظلم ڈھا رہا ہے پھر مسلمان کیسے دہشت گرد ہو گئے داڑھی اور ٹوپی والے کو دہشت گرد سمجھنا غلط ہے ،اجمل بلوچ نے کہا کہ حافظ سعید انسانیت اور غریبوں کی مدد کر رہے ہیں تاجر برادری فی الفور ان کی نظر بندی کے خاتمہ کا مطالبہ کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا کے نام نہاد منصفوں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کو کشمیر میں مسلمانوں کا بہتا خون کیوں نظر نہیں آرہا انہیں صرف حافظ سعید کیوں نظر آتا ہے کیونکہ وہ ان کے جرائم کو بے نقاب کر رہا ہے ۔عزیر بلوچ ، ملک صغیر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد سعید انسانیت اور امت مسلمہ کے محسن ہیں انہوں نے اپنی ذات سے بالا تر ہو کر اسلام اور پاکستان کے لیے آواز بلند کی ہے ،حافظ محمد سعید کی کشمیر اور پاکستان کے لیے خدمات فراموش نہیں کی جاسکتی،حکومت کے اس غیر آئینی و غیر انسانی اقدام کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واپس لیا جائے اور کشمیر کے لیے آواز بلند کرنے والے حافظ سعید کو آزاد کیا جائے ۔