سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ انسداد تجاوزات کی صدر‘ایس آر ٹی سی پلازہ ،چاندنی موبائل مارکیٹ کے اطراف میں کارروائی،قابضین نے بلدیہ عملہ کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا ‘ پولیس نے کارروائی سے روک دیا

جمعرات 2 فروری 2017 23:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ انسداد تجاوزات کی صدر‘ایس آر ٹی سی پلازہ ،چاندنی موبائل مارکیٹ کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی ‘متعدد ٹھیلے وار کیبن ضبط کرلئے ‘ قابضین نے بلدیہ عملہ کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا ‘ پولیس کارروائی میں معاونت کی بجائے غیرقانونی پارکنگ بااثرافراد اورتجاوزات مافیاکی سرپرستی بن گئی ‘انچارج انسداد تجاوزات سیل بلدیہ توحید احمد نے میڈیا کو بتایاکہ متعلقہ تھانے کی پولیس کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائی میں معاونت فراہم کرنے کے بجائے قابضین مافیا کی سرپرستی کی جارہی ہے جبکہ دیگر اداروں کے نام پر مختلف افراد کی جانب سے دھمکیاں دیں جارہی ہیں سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالی جاری ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر معتصم عباسی نے حکم دیا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کسی صورت نہیں روکی جائے گی ‘مشاورات سے شہر کے ہرعلاقے میں تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے گا،شہر کے مصروف تجارتی علاقے صدر اور چاندنی موبائل مارکیٹ ، ایس آر ٹی سی پلازہ میں سالہا سال سے غیر قانونی پارکنگ کے اسٹینڈ قائم ہیں جہاں بااثرافراد کی جانب سے اہم و مصروف شاہراہ پر قبضہ کرکے پارکنگ اسٹینڈ قائم کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب بااثرافراداور متعلقہ کینٹ تھانے کی سرپرستی میں متعد د ٹھیلے اور پتھارے قائم کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے میں دن بھر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے حیدرآبادپریس کلب روڈ پر احتجا جی مظاہروں اور دھرنوں کی وجہ سے بسنت ہال ‘چاندنی موبائل مارکیٹ سمیت دیگر سڑکیں متبادل کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں جہاں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ اسٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں کئی گناہ اضافہ ہواہے جس پر علاقہ مکینوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی معتصم عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی نظام الدین جتوئی‘ میونسپل کمشنر بلدیہ‘بلدیہ تجاوزات سیل انچارج توحید احمدسمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ‘اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ شہر میں بلاتفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاجائے گا اور کسی قسم کا دبائو قبو ل نہیں کیاجائے گا جمعرات کواسسٹنٹ کمشنر سٹی نظام الدین جتوئی کی نگرانی میں صدر اورصدرموبائل مارکیٹ کے اطراف میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کاآغاز کیاگیا ‘انسداد تجاوزات عملے کی جانب سے بسنت ہال سے غیر قانونی ٹھیلے اورکیبن اٹھانے شروع کئے تو قابضین کی جانب سے سخت مزاحمت کی گئی اورنوبت ہاتھاپائی تک پہنچ گئی اس موقع پر ایس ایچ او کینٹ رزاق کمانڈو بھی پولیس کے ہمراہ پہنچ گئے اورہائی کورٹ کے احکامات پر کارروائی کرنے والے انسداد تجاوزات عملے کو کارروائی سے روک دیاایس ایچ او نے کہا کہ ان کی اجازات کے بغیر کارروائی نہیں کی جائے گی اس موقع پرنامعلوم افراد کی کینٹ بورڈ کا نام استعما ل کرتے ہوئے بلدیہ عملے کو دھمکیاں دیں اور کارروائی روکنے کے لئے دبائو ڈالا اورانہیں مبینہ طور پر زد وکوب بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :