جے آئی یوتھ پی کے ون کے عہدیداروں کے حلف برداری کی تقریب آج عید گاہ گرائونڈ چارسدہ روڈ پر ہوگی

جمعرات 2 فروری 2017 23:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) ڈپٹی جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا بحراللہ خان نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ پی کے ون کے عہدیداروں کے حلف برداری کی تقریب آج عید گاہ گرائونڈ چارسدہ روڈ پر ہوگی جس میں ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے ۔تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان ہوں گے ۔ مشتاق احمد خان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا جس کے لیے تمام یتاریاں مکمل ہیں۔

پاکستان میںمستقبل نوجوانوں کا ہے۔ نوجوان بیدار ہوچکے ہیں اور نوجوانوں نے روایتی سیاسی جماعتوں اور کرپٹ لیڈر شپ کو مسترد کردیا ہے اب نوجوان ہی پاکستان کے حکمران ہوںگے ۔ دوسرے مرحلے کے یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن میںنوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ حلف برداری کے تقریب کے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس سے جے آئی یوتھ پشاور کے صدر صدیق الرحمان پراچہ اور زونل امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد یوسفزئی نے بھی خطا ب کیا۔

بحراللہ خان نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دیا ہے ۔لیکن نوجوان طبقہ نے جس طرح اس انتخابا ت میں حصہ لیا اور ثابت کیا کہ نوجوانوں کے اندر سیاسی پختگی آچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان طبقہ کا پرامن اور جمہوری انداز میں ان انتخابات میںحصہ لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ان انتخابات کے نتیجے میں نوجوانوں نے خود اپنی لیڈر شپ منتخب کی ہے جو آگے چل کر ملکی سیاست میںاہم رول ادا کریگا۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے قوت سے اسٹیٹس کو کوگرادیںگے ۔ کرپٹ مافیا کو گرائیں گے ۔ اقبال اور قائد کے پاکستان کو چوروں سے آزاد کرائیں گے اور اقبال اور قائد کے وژن کے مطابق ملک کی تعمیر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :