پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ خوست میں ڈرون حملہ

جمعرات 2 فروری 2017 23:11

پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ خوست میں ڈرون حملہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ خوست میں ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں پانچ افغان طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مارے گئے طالبان میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے امریکی جاسوس طیارے نے کرم ایجنسی سے متصل پاک افغان بارڈر کے قریب افغان صوبہ خوست میں ڈرون میزائل سے دو میزائل داغے۔ حملے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جسکے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو ئے۔ مارے جانے والوں میں افغان طالبان کا اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔تاہم سرکاری سطح پراسکی تصدیق نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :