موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے،پرویزخٹک

میڈیا کالونی میں بجلی کی فراہمی کیلئے واپڈا کو 21لاکھ روپے جاری کئے جا چکے ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

جمعرات 2 فروری 2017 23:06

موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے،پرویزخٹک
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے۔حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔صحافت ریاست کا اہم ستون ہے ،صحافی حکومت اور عوام کے درمیان پُل کا کردار ادا کرتے ہیں۔وہ نوشہرہ پریس کلب کے نمائندہ وفد سے بات چیت کررہے تھے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق احمد غنی ،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر واپڈا خیبر سرکل، نوشہرہ پریس کلب کے ممبران مشتاق پراچہ، خالد محمود اور تاج علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میڈیا کالونی میں بجلی ،گیس اور دیگر سہولیات کی فراہمی تیز تر بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ضروری فنڈز کا انتظام کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے پلاٹوں کی شفاف طریقے سے صحافیوںکو الاٹمنٹ کرانے کیلئے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں طریقہ کار وضع کریں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی میں بجلی کی فراہمی کیلئے واپڈا کو 21لاکھ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کالونی کو بجلی کی جلد از جلد فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سوئی گیس حکام کو بھی ہدایت کی کہ وہ میڈیا کالونی میں 2انچ موٹائی کی 750میٹر لمبی پائپ لائن بچھانے کیلئے طریقہ کار بنا کر گیس کی فراہم ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔

صوبائی حکومت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔سوئی گیس کیلئے صوبائی حکومت فنڈز کا انتظام کر چکی ہے ضابطہ کی کاروائی مکمل کرکے اسے سوئی گیس کے محکمے کو جاری کرد یا جائے گا۔انہوں نے نوشہرہ میڈیا کالونی میں دیگر تمام سہولیات یقینی بنانے کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :