کشمیر پر پاکستان کا موقف واضح ہے ،اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کیا جائے،مشعا ل ملک

جمعرات 2 فروری 2017 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء) مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف بالکل واضح ہے، آر ایس ایس انتہا پسند نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم ہے، اسے دہشت گرد قرار دیا جانا چاہئے، حکومتی سطح پر مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اٹھایا گیا ہے، کوئی بھی دو طرفہ میٹنگ کشمیر کے ذکر کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے رفاہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں -’’کشمیر کی تحریک انتفاضہ۔

عالمی برادری اور پاکستان کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کشمیری لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک، عبداللہ گل، مرتضیٰ شبلی و د یگر نما ہند و ں نے شر کت کی۔نفیس ز کر یا نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کیا جائے لیکن بھارت نے جان بوجھ کر کشمیر میں ایسے حالات پیدا کر دئیے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے کیے گئے ستر سال پرانے وعدوں پر عملدرامد نہیں ہو پا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر ہر لحاظ سے پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور میں میڈیا کے ذریعے کشمیریوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ نہ صرف حکومت بلکہ پاکستان کا ہر فرد آپ کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر لکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ نئی نسل کو بتانے کی ضرورت ہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے کتنا اہم ہے، اس عمل میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں کبھی اتنا ظلم نہیں ہوا جتنا وہاں آجکل ہو رہا ہے اور ہمیں کشمیریوں کی آواز بننا ہو گا کشمیر میں بھارتی جماعتوں نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، ایسے میں پاکستانی سپورٹ کشمیریوں کے لیے انتہائی اہم ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ آبی جارحیت کرنا چاہتا ہے ایسے میں کشمیر خود بخود فوکس میں آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود مختار کشمیر کے حامی بھی موجود ہیں انہیںبھی ساتھ لیکرچلنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :