ملٹری سیکرٹری عقیل نثار کو قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے بریگیڈیئر کے بیج لگا دیئے

جمعرات 2 فروری 2017 23:01

ملٹری سیکرٹری عقیل نثار کو قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور معروف صنعت کار سراج یٰسین ملک نے گورنر ہائوس میں ایک سادہ تقریب میں ملٹری سیکریٹری گورنر سندھ عقیل نثار کو بریگیڈیئر کے بیج لگا دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ بریگیڈیئر عقیل نثار نے بحیثیت ملٹری سیکریٹری گورنر سندھ کے عہدے پر طویل عرصہ سے فائز رہے ہیں اور اب وہ کرنل کے عہدے سے ترقی پاکر بریگیڈیئر بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی اور سردار یٰسین ملک سمیت گورنر ہائوس کے عملہ نے بریگیڈیئر عقیل نثار کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر سندھ اور گورنر ہائوس کے عملہ نے بریگیڈیئر عقیل نثار کی بطور ملٹری سیکریٹری کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے گورنر ہائوس کے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے انتہائی دلچسپی سے کام لیا۔

متعلقہ عنوان :