کلچرل قونصلر ایران شہاب الدین درائی کا ایران کے قومی دن کے حوالہ سے لوک موسیقی فیسٹول سے خطاب

جمعرات 2 فروری 2017 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) کلچرل قونصلر سفارت خانہ ایران شہاب الدین درائی نے کہا ہے کہ امام خمینی کی ولولہ انگیز قیادت اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت ایران کو عظیم انقلاب نصیب ہوا اور وہ اسلامی نظام قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوک ورثہ میں ایران کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ ایرانی روایتی لوک موسیقی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چار دہائیوں میں ہماری قوم نے سائنس و ٹیکنالوجی، فن و ثقافت میں نمایاں انجینئر، سائنسدان اور آرٹسٹ پیدا کئے، انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان دوستی مختلف خطوط پر استوار ہے۔ ثقافت کو نمایاں مقام حاصل ہے دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ ثقافت کی پزیرائی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پر ایرانی کلاسیکل میوزک گروپ ’’ کوک‘‘ نے اپنا فن پیش کیا سیدعلی صہوفی، زمان خیری، سعید جلالیان، عامر پرویز احمدی، محمد باقر زینلی اور عامر مردینہ نے ایران کی روایتی اور لوک موسیقی سے حاضرین کو لطف اندوز کیااور داد وصول کی۔ یہ پروگرام لوک ورثہ اسلام آباد کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔