مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،ممنون حسین

بھارتی سیکیورٹی فورسز بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہیں ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو آواز بلند کرنی چاہیے، صدر مملکت کی کشمیر کونسل کے ممبر سردار عبدالخالق وصی سے ملاقات

جمعرات 2 فروری 2017 22:45

مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں کشمیر کونسل کے ممبر سردار عبدالخالق وصی سے ملاقات کے د وران کہی۔

صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پا مالی ہو رہی ہیجس کے لیے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ، کشمیر ی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام بڑی دیدہ دلیری سے بھارتی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی قربانیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستا ن کی خواہش ہے کہ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں اور کشمیرکا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔