اوبر اور کریم ٹیکسی عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کررہی ہیں اس پر پابندی عوام دشمنی ہوگی ‘سید صمصام علی بخاری

جمعرات 2 فروری 2017 22:39

اوبر اور کریم ٹیکسی عوام کو بہتر سفری سہولیات مہیا کررہی ہیں اس پر پابندی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2017ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ حکمران عوام کو سہولیات دینے کی بجائے چھین رہی ہے ، اوبراور کریم عوام کو سستی اور بہترسفری سہولیات مہیا کررہی ہیں اس پابندی گورنمنٹ کی اوچھی حرکت ہے ، پنجاب گورنمنٹ اپنے عزیز اقارب کو نوازنے کے لئے عوام سے یہ سفری سہولت پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خادم اعلیٰ اپنی تقریروں میں عوام کے لئے مرمٹنے کی نوید سناتے ہیں اور لاہور کوپیرس بنانے کا سہانے خواب عوام کو دکھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اوبر اور کریم پر بے جا ٹیکسو ں کا بوجھ ڈال کر عوام سے انتقام لے گی اور ان کو اتنا تنگ کیا جائے گا کہ وہ خود ہی اپنی کمپنیاں بند کرنے پر مجبور ہو جائیںگے، شریف برادران کا وطیرہ ہے کہ وہ دوسروں کے نام پر کمپنیاں بنا کر مال خود ہڑپ کرتے ہیں اور پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرکے اپنے کاروبارکو چمکاتے ہیں، تحریک انصاف حکومت کے اس آمرانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور عوام سے سہولیات چھیننے کا سلسلہ فوری بند کیاجائے۔