کراچی اور سندھ کی ساکھ کے ساتھ پاکستان کا امیج جڑا ہے،حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے سب سے پہلے کراچی میں امن کا فیصلہ کیا،توقع ہے نئے گورنر سندھ کی ترقی میں اپنا بھرپورکرداراداکرینگے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 2 فروری 2017 22:25

کراچی اور سندھ کی ساکھ کے ساتھ پاکستان کا امیج جڑا ہے،حکومت سنبھالنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کی ساکھ کے ساتھ پاکستان کا امیج جڑا ہے،حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے سب سے پہلے کراچی میں امن کا فیصلہ کیا،توقع ہے نئے گورنرمحمدزبیرصوبے کی ترقی میں بھرپورکرداراداکرینگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ گورنرمحمدزبیرصوبے کی ترقی میں بھرپورکرداراداکرینگے،حکومت سنبھالنے کے بعد وزیراعظم نے سب سے پہلے کراچی میں امن کا فیصلہ کیا،کراچی اور سندھ کے امیج کے ساتھ پاکستان کا امیج جڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3سال میں حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہت بہترہوئی،کراچی میں آج کاروباری طبقہ پہلے سے کہیں زیادہ مطمئن ہے۔(رڈ)