قطری امیرکوگھوڑے تحفے میں نہیں بھیجے گئے،رانامشہود

گھوڑوں کی باتیں کرنیوالے گدھے اورملکی ترقی کے مخالف ہیں۔صوبائی وزیرتعلیم پنجاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 فروری 2017 19:27

قطری امیرکوگھوڑے تحفے میں نہیں بھیجے گئے،رانامشہود

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری2017ء) : صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے باہر اپنی عدالتیں نہیں لگانی چاہیے۔ وزیر اعظم نے امیر قطر کو گھوڑے نہیں بھیجے اور یہ لیٹر اسی طرح جعلی ہے جیسے وزیر اعظم میاں نواز شریف پر لکھی جانے والی کتاب کو پبلک پائبریریز میں رکھنے کالیٹر جعلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیویشنز کے 13ویں سالانہ جونیئر سپورٹس ڈے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں قومی کرکٹر محمد عرفان ،سابق کرکٹر محمد یوسف اور لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے شرکت کی ۔رانامشہود احمد کا کہنا تھا کہ میں بسنت کا حامی ہوں لیکن سکیورٹی کا ایشو آرہا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں جو دستاویزات پی ٹی آئی پیش کر رہی ہے وہ چوری کی ہیں اور ان کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ دارے تعلیم میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں اور یہ ذمہ داری یونیک احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے ۔

ان کا مزید کاکہنا تھا کہ سپورٹس ڈے کا مقصد طلبا و طالبات کی ذہنی و جسمانی نشو نما کر نا ہے۔کھیلوں سے طلبا کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ یو جی آئی سپورٹس ڈے میں طلبا و طالبات کی جانب سے چاٹی ریس،سیک ریس، پوٹیٹو ریس، ہرڈل ریس،میوزیکل چیئر،پی ٹی شو اور ٹگ آف وار ہوئی جبکہ فینسی ڈریس شو کا بھی اہتمام کیاگیا۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ کھیلوں کا اہتمام تعلیمی اداروں میں ضروری ہے جن سے نہ صرف طالبات کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے بلکہ اس سے ان میں مقابلے کی فضاقائم کرنے میں بھی مددملتی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہودنے یو جی آئی سپورٹس ڈت میں بہترین پرفارمنس دیکھانے والے طلباؤ طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :