پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

وزیر اعلی شہباز شریف حکومت کی پنجاب اسمبلی قیام پاکستان کے بعد سب سے زیادہ قانون سازی کرنے والی اسمبلی بن گئی

جمعرات 2 فروری 2017 22:04

پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا‘وزیر اعلی شہباز شریف حکومت کی پنجاب اسمبلی قیام پاکستان کے بعد سب سے زیادہ قانون سازی کرنے والی اسمبلی بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے 2013 سے 2016 تک چار سال میں پنجاب اسمبلی نے 139 قانون پاس کرکے اب تک زیادہ قانون سازی کی ہے اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں شہباز شریف حکومت نے ہی 134 قانون پاس کر کے ریکارڈ قائم کیا تھاموجودہ دور میں لوکل باڈیز ایکٹ، پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ، ریونیو اتھارٹی اور ڈرگ اتھارٹی سمیت متعدد بل منظور کیے گئے ہیںپیپلز پارٹی کی 1972/77 کی حکومت نے 118 قوانین پاس کرنے کا ریکارڈ قائم کیااسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کی اسپیکر شپ کے دونوں ادوار میں بھی سب سے زیادہ قانون پاس کر نے کا نیا ریکارڈ سپیکر رانا اقبال کے دونوں ادوار میں ہوا جس میں اب تک 277 قوانین پاس کیے گئے ہیں۔