وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار، ہم نے حکومت کی حمایت نہیں جمہوریت کو تحفظ فراہم کیا،مسائل کا حل صرف جمہوری نظام میں ہی پوشید ہ ہے ،ذوالفقار اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی

سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ کا بیان

جمعرات 2 فروری 2017 21:49

وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار، ہم نے حکومت کی حمایت نہیں جمہوریت کو تحفظ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہر جگہ وزیراعظم کا خطاب ان کی بوکھلاہٹ کا عکاس بن گیا ،ملتان میں وزیراعظم نے جو موقف اختیار کیا عوام نے اسے مسترد کردیا کیوں کہ عوام کو حقائق کا علم ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی بلکہ ہم نے جمہوریت کو تحفظ فراہم کیا ،اس ملک کے مسائل کا حل صرف جمہوری نظام میں ہی پوشید ہ ہے ،ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے جدوجہد کی ،انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم نے جو تقریر کی اس پر ہر کوئی حیران ہے ،وہ بیس کروڑ عوام کے وزیراعظم ہیں لیکن ان کی موقف بے وزنی رہا ،ان کے خطاب میں کوئی قابل ذکر بات نہیں تھی جب وہ اپنا دفاع نہیں کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :