پاکستان کی جیلوں میں 147بھارتی ماہی گیر قید ہیں،بھارت

گزشتہ 2سالوں میں سری لنکانے 708جبکہ پاکستان نے 858بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے ۔کولمبو اور اسلام آبادمیں موجود ہمارے ہائی کمیشن گرفتار ماہی گیروں کو انسانی بنیادوںپر قانونی مدد فراہم کررہے ہیں بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ کا راجیہ سبھا میںتحریری جواب

جمعرات 2 فروری 2017 21:43

پاکستان کی جیلوں میں 147بھارتی ماہی گیر قید ہیں،بھارت
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2017ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیلوںمیں 147بھارتی ماہی گیر قید ہیںجن کی رہائی کیلئے اسلام آباد سے رابطے میں ہیں۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میںایک تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستانی جیلوں میں 147جبکہ سری لنکا کی جیلوںمیں 20بھارتی شہری قید ہیں ۔

(جاری ہے)

سنگھ نے بتایا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو باقاعدگی کے ساتھ اٹھایا جاتا ہے ۔ گزشتہ 2سالوں میں سری لنکانے 708جبکہ پاکستان نے 858بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا ہے ۔کولمبو اور اسلام آبادمیں موجود ہمارے ہائی کمیشن گرفتار ماہی گیروں کو انسانی بنیادوںپر قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے وزیر مملکت ایم جے اکبر کا کہنا تھاکہ پاکستانی جیلوں میں 208بھارتی شہری موجود ہیں جن میں سے 147ماہی گیر اور 61عام شہری ہیں۔

متعلقہ عنوان :