وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے یورپی یونین کے سفیر کاشن فرنکوئس جین کی ملاقات،سٹرٹیجک پارٹنر شپ اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مؤثر بارڈر مینجمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے، اس سلسلہ میں مربوط اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انٹرنیشنل این جی اوز کے نئے قوانین کے تحت 50 سے زائد آئی این جی اوز کو باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے،وفاقی وزیر داخلہ

جمعرات 2 فروری 2017 21:42

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے یورپی یونین کے سفیر کاشن فرنکوئس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے یورپی یونین کے سفیر کاشن فرنکوئس جین نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ شروع کی جانے والی نئی سٹرٹیجک پارٹنر شپ اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مؤثر بارڈر مینجمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے سلسلہ میں مربوط اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، یہ عمل 2020ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل این جی اوز کے نئے قوانین کے تحت 50 سے زائد آئی این جی اوز کو باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے، باقی ماندہ آئی این جی اوز کی منظوری کا عمل آئندہ 6 ماہ میں مکمل کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی پاداش میں ڈی پورٹ کئے گئے افراد کو صرف اسی صورت قبول کیا جائے گا جب ان کی شہریت کی تصدیق کر لی جائے گی۔ یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ انسداد دہشت گردی، امن و امان کی بہتری اور غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔