Live Updates

تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کی ن لیگ میں شمولیت وزیراعظم کی کارکردگی کامظہرہے،امیرمقام

جمعرات 2 فروری 2017 21:36

تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنوں کی ن لیگ میں شمولیت وزیراعظم کی کارکردگی ..
پشاور۔02 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف تحصیل پورن شانگلہ کے تمام پرانے اورنظریاتی کارکنوںکاپاکستان مسلم لیگ(ن)میںشامل ہونامحمدنوازشریف کی بہترین کارکردگی اوراقدامات کامظہرہے،باشعور، نظریاتی اور عوام کیلئے دل میںدردرکھنے والے تمام کارکن قرینہ بہ قرینہ عمران خان اوراسکی جماعت کوخیرباد کررہے ہیں،PTIاب ایک ذیلی جماعت بن گئی ہے جوعمران خان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے تحصیل پورن ،الوچ شانگلہ میںپاکستان تحریک انصاف شانگلہ کے بانی رکن، حلقہPK-88کے سابق امیدواراور اورمنتخب موجودہ ضلعی جنرل سیکرٹری امداداللہ درانی کی پاکستان مسلم لیگ(ن) میںہزاروںساتھیوںسمیت شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرامداداللہ درانی کیساتھ الوچ کے ممتازسیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی کے رہنماجبکہ2015میںپی ٹی آئی ضلع کونسلرکے امیدوارجاوید علی خان،پی ٹی آئی تحصیل مارتونگ کے صدراورمارتونگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر کے سابق امیدوارشیرعلی خان،الوچ نیم کلی سے پی ٹی آئی کے رہنمااورانجمن تاجران الوچ کے صدرمجاہد خان،ظفر علی،سردارعلی اورمخوزئی سے پی ٹی آئی کے رہنمااسماعیل خان بھی PML-Nمیںشمولیت اختیارکی اورانجینئرامیر مقام کی قیادت پراعتمادکااظہارکیا۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ نئے شامل ہونیوالوںکودل کی گہرائیوںسے خوش آمدیدکہتے ہیںاورجنہوں نے پی ٹی آئی میںجتنی محنت کی ہے اگرPML-Nاس کا10فیصدبھی کرلے توکافی ہے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیںانہیںپارٹی میںباعزت مقام دیاجائیگا۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے شمولیت اختیارکرنیوالے PTIکے سابق حلقہPK-88کے امیدوار امداداللہ درانی نے کہاکہ پاکستان تحریک اب سازشیوں اورمفادپرستوںکاٹولہ بن گیاہے،نظریاتی کارکن کیلئے کوئی جگہ نہیںاورنہی عوامی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوںنے مزیدکہاکہ اب یہ صرف شانگلہ یاخیبرپختونخواکانہیںبلکہ ملک کی ترقی کابھی تقاضاہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کاساتھ دیگرمعیشت کومزیدکریں،ہم دھرنوںسمیت ہرمحاذہرعمران خان کاساتھ دیامگرعمران خان اورانکی پارٹی کوچند افرادنے ہائی جیک کیاہے۔انہوںنے اس عزم کابھی اظہارکیاکہ پورے صوبے سے اب تحریک انصاف کاخاتمہ کرکے مسلم لیگ(ن)کی حکومت قائم کرینگے۔

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پوری قوم سمجھتی ہے کہ پانامہ کیس ایک فراڈہے اوراس ملک کومحمدکی ضرورت ہے اس لئے دیگرسیاسی جماعتوںسے PML-Nمیںشامل ہورہے ہیں،سیاست میںقدم رکھنے کے بعدشانگلہ کے غیورعوام نے کبھی ہارکانام تک نہیںدکھایا،جو آج میری عزت ہے شانگلہ ہی عوام کی بدولت ہے،میری جان ومال انکی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضرہیں،شانگلہ کے عوام کونہ ماضی میں مایوس کیاہے اورنہ آئندہ مایوس کریںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات