پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا سعید انور کا لائسنس معطل کردیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:30

لاہور۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2017ء) پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید عظمت علی بخاری نے سابق نائب صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا سعید انور کا لائسنس معطل کردیا اور معاملہ مزید کارروائی کیلئے ڈسپلنری کمیٹی پنجاب بار کونسل کو بھجوادیا ہے،پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ عدالت میں بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے راناسعید انور جو اس وقت لاہور بار کے نائب صدر تھے کا لائسنس معطل کرکے پنجاب بار کونسل کو مزید کارروائی کیلئے بھجوایا،پنجاب بار کونسل کے اس وقت کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے ہائیکورٹ کے حکم کو کالعدم کرکے رانا سعید انور کا لائسنس بحال کردیا تھا۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سید عظمت علی بخاری کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پنجاب بار کونسل لیگل پریکٹیشنر ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کرنے کے فیصلے کوختم نہیں کرسکتی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو عملدرآمد کیلئے مطلع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :