مسلم لیگ(ن) لاہور کے زیر اہتمام ورکر کنونشن میں 20ہزار سے زائد ورکرز شرکت کریں گے

جمعرات 2 فروری 2017 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے ورکر کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے 20ہزار سے زائد ورکرز شرکت کریں گے۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے الحمرا کلچر کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لارڈ میئر بلدیہ عظمی لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید، سی ٹی او لاہور احمد مبین، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز اور اسداشرف بھی موجود تھے۔

انہوںنے بتایا کہ (ن) لیگی ورکرکنونشن کی صدارت حمزہ شہبازشریف کریں گے۔(ن) لیگی رہنمائوں نے الحمراء کلچر کمپلکیس میں ورکرز کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ورکرز کنونشن کے موقع پر پارکنگ انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ پرویز ملک نے یہ بھی بتایا کہ ورکرکنونشن کے انتظامات اس سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی کے ذمے ہیں۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :