ایرانی قونصلیٹ جنرل کا منہاج یونیورسٹی کا دورہ ،ڈاکٹر حسین محی الدین سے ملاقات

دنیا کی کوئی طاقت اور سازش پاک ایران بردرانہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی ،:ایرانی قونصلیٹ محمد حسین بنی اسدی نے طلبہ کو ’’بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور پاک ایران تعلقات ‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:18

ایرانی قونصلیٹ جنرل کا منہاج یونیورسٹی کا دورہ ،ڈاکٹر حسین محی الدین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) ایران کے قونصلیٹ جنرل محمد حسین بنی اسدی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین اور ایم یو ایل کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری اور انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹرسہیل احمد رضا نے ان کا استقبال کیا۔ محمد حسین بنی اسدی نے پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل افیئر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو بین الاقوامی سیاسی صورتحال اور پاک ایران تعلقات کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان برادر ہمسایہ ملک عالمی اسلام کے اہم رکن اور عالمی امن کے لیے مرکزی کردار کے حامل ہیں۔

پاک ایران تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں عوامی امنگوں پر پورے اترے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے سیاسی ،معاشی، استحکام کے لیے برسرپیکار ہیںاور ایک دوسرے کی داخلی و خارجی سلامتی کے حوالے سے دست راست ہیں اور عالمی سیاسی امور کے حوالے سے مشاورت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پا ک ایران تعلقات جتنے حکومتی سطح پر گہرے ہیں اس سے کہیں زیادہ عوامی سطح پر مضبوط اور مستحکم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران عالمی امن کے لیے برابری کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری سے تعلقات کا ہمیشہ خواہاں رہا ہے۔ دونوں ممالک سیاسی، سماجی، مذہبی حوالوں سے بھی پائیدار رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت اور سازش پاک ایران برادرانہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ خطے کے امن کے لیے بھی دونوں ملکوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ایرانی قونصلیٹ جنرل نے فروغ امن کے لیے ڈاکٹر طاہر القادری کے فتویٰ کو ایک تاریخی اکومنٹ قرار دیا اور کہا کہ اس فتویٰ کے بعد نظریاتی اور فکری سطح پر کوئی بھی اسلام پر دہشتگردی کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری عالم اسلام کا سرمایہ ہیں۔ ایران میں ان کے فتاویٰ جات اور علمی تحقیقی کام کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ محمد حسین بنی اسدی نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف دفاتر اور فیکلٹییز کا دورہ کیا اور جدید علوم کی فراہمی کے حوالے سے یونیورسٹی کے داخلی ، علمی ماحول پر خوشی کا اظہار کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری نے محمد حسین بنی اسدی کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :