لاہور،مغل پورہ ڈرائی پورٹ میں نوتعمیر شدہ ڈسپنسری کا افتتاح

جمعرات 2 فروری 2017 21:18

لاہور،مغل پورہ ڈرائی پورٹ میں نوتعمیر شدہ ڈسپنسری کا افتتاح
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) چیف کلکٹر کسٹمز سمیرا نذیر خان نے مغل پورہ ڈرائی پورٹ میں نوتعمیر شدہ ڈسپنسری کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں علی اکبر زیدی، شہزاد رانجھا اور سمیر عمر سمیت کسٹمز اینڈ کلیئرنگ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر امیر حیدر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف کلکٹر کسٹمز نے اس موقع پر مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر زیر تعمیر نئے بلاک کا دورہ کیا۔

اور تعمیراتی کاموں کی رفتار او رمعیار کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ کسٹمز کی آٹو سیشن کا عمل رواں مالی سال جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوںنے یہ بھی بتایا کہ مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر کسٹمز کلیئرنس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن پر کام جاری ہے جبکہ بنائی گئی ڈسپنسری سے کسٹمز ریلوے اور ڈرائی پورٹ کا عملہ مستفید ہوگا۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :