لاہور، درجنوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارلی گئیں

جمعرات 2 فروری 2017 21:17

لاہور، درجنوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارلی گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 19ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوںمیں ناکہ بندی کرکے غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارلیں جبکہ100سے زائد گاڑیوں کو ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بند کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لگائے جانے والے ایکسائز ناکوں میں پی ایچ اے کے ڈائریکٹر کی سرکاری گاڑی کی غیر نمونہ نمبر پلیٹ بھی اتار لی گئی۔ جبکہ نمبر پلیٹوں کے خلاف جاری مہم میں اب تک 500سے زائد غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کو اتارا جاچکا ہے۔(اے ملک)

متعلقہ عنوان :