میاں محمود الرشید نے معاف کرائے گئے بینک قرضوں سے متعلق قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے پاس جمع کروادی

جمعرات 2 فروری 2017 21:17

میاں محمود الرشید نے معاف کرائے گئے بینک قرضوں سے متعلق قرارداد سیکرٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے معاف کرائے گئے بینک قرضوں سے متعلق ایک قرارداد سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب بینک سے معاف کروائے گئے 1ارب68کروڑ روپے کے قرضے واپس نہیں لے سکی انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ قرضوں کی فوری طور پر ریکوری کی جائے۔(قیوم زاہد)