فیصل آباد، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40سالہ شخص جا ںبحق

جمعرات 2 فروری 2017 21:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) کھرڑنوالہ میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ چک نمبر92کا رہائشی مظہر علی ولد محمد علی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ ڈرماں والا چوک میں کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا ، جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا ۔

متعلقہ عنوان :