سانگھڑ،ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو کی صدر نیشنل پریس کلب غلام مصطفی ترین کی عیادت ، پھولوں کا گلدستہ پیش

جمعرات 2 فروری 2017 21:17

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلونے صدر نیشنل پریس کلب غلام مصطفی ترین کی عیادت کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی۔ڈسٹرکٹ چیرمین خادم حسین رند ریجنل پاسپورٹ آفیسر عبدالحکیم سومرو کی نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین سے ملاقات مکمل صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین کمرکی تکلیف کا کراچی کے ایک نجی ہسپتال سے آپریشن کے بعد سانگھر کی مختلف سیاسی سماجی و انتظامی شخصیات جن میںڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو ،ڈسٹرکٹ چیرمین خادم حسین رند، ریجنل پاسپورٹ آفیسر عبدالحکیم سومر ،ضلعی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جہانگیر جونیجو،چوہدری عابد فاروق،معشوق علی چانڈیو،نویدڈیرو،صدرڈسٹرکٹ بارسانگھڑ ایڈوکیٹ طارق محبوب ،ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں ،چیمبر آف کامرس کے یامین قریشی،ایس ایچ او جمن کھوسواور دیگر نے صدر نیشنل پریس کلب غلام مصطفی ترین کی صحافت کے حوالے سے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہیں اور قوم کا اثاثہ ہیںصحافیوں کی وجہ سے ہی عوام کے بنیادی مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچتے ہیںحقیقت اور سچ کی صحافت ہمارے معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے نیشنل پریس کلب اپنے قیام سے لیکر آج تک ضلع سانگھڑ کی عوام کی بنیادی مسائل اجاگر کرنے میں بھرپور ترجمانی کررہا ہے اور غلام مصطفی ترین کی سربراہی میں چلنے والا نیشنل پریس کلب مستقبل میں بھی سحافت کے میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گانیشنل پریس کلب سے وابستہ تمام صحافیوں نے ہمیشہ اپنے سربراہ صدر نیشنل پریس کلب غلام مصطفی ترین کی سربراہی میں سچ و حق کی آواز کو ہمیشہ اپنی اولین ترجیح سمجھا ہے ۔

#