شعبہ تعلقات عامہ کا اجلاس کل ہوگا، حافظ حشمت خان
تازہ ترین : 1

شعبہ تعلقات عامہ کا اجلاس کل ہوگا، حافظ حشمت خان

صوبے کی مؤثر شخصیات کو جماعت اسلامی میں شمولیت کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء) سیکرٹری شعبہ تعلقات عامہ وسابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان کے مطابق کل بروز ہفتہ مورخہ 4فروری بوقت 11بجے بمقام المرکز اسلامی چغلوپورہ جی ٹی روڈ میں شعبہ تعلقات عامہ خیبرپختونخواکے ایگزیکٹیوممبرز اور صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے صدور کا ایک اہم اجلاس ہوگا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کریں گے۔

انہوں نے تمام ذمہ داران سے اجلاس میں بروقت شرکت کی استدعا کی ہیں اور کہا ہے کہ اس اجلاس میں پورے صوبے کی مؤ ثر شخصیات کو جماعت اسلامی میں شمولیت کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی اور انشاء اللہ آئندہ2018ء میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا میں مؤ ثر پارلیمانی قوت کے طورپر اُبھریں گی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرایا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 21:05:47

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :