ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کا میونسپل انٹرکالجزبوائز وزیر باغ میں فن فئیر کا افتتاح ‘ طلبا میں گھل مل گئے

جمعرات 2 فروری 2017 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے میونسپل انٹر کالج بوائز وزیر باغ میں فن فئیر کا افتتا ح کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزاد ہ محمد طارق ‘پرنسپل قاضی فرمان اللہ ‘اساتذہ بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان طلباء میں گھل مل گئے اور ان سے انکو دی جانے والی سہولیات اور ان کی تعلیم کے بارے میں ان سے معلومات حاصل کی اس موقع پر ضلع ناظم نے طلباء کی جانب سے کھانے پینے کے سٹالز کا دورہ کیا اور میجک شو دیکھا جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے لگائے گئے سٹال کا خصوصی معائنہ کیا اس موقع پر میونسپل انٹر کالج کے پرنسپل کے مطالبے پر سکول کیلئے 12 عدد لیٹرین بنانے ‘ صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے جبکہ سکول کے لئے بیالوجی لیبارٹری قائم کرنے ‘ طلباء کیلئے کامن روم بنانے اور طلباء کو معیاری کھانا اور دیگر خوراک کی فراہمی کیلئے جدید کیفی ٹیریا بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر کوارڈینیشن کو جلد سے جلد پی سی ون تیار کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اس موقع پر طلباء سے خطا ب کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہاکہ طلباء کو بہترین تعلیم اور سہولیات کی فراہمی صوبائی اور ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کو ہر صورت عملی جامہ پہنایاجائیگا لہذا طلباء کو چاہیے کہ وہ پوری دلجمعی سے تعلیم حاصل کریں تاکہ ان کا مستقبل تابناک ہوسکیں -