جماعت اسلامی پشاور 5فروری یوم کشمیر کے دن کشمیروں کیساتھ یکجہتی کے لیے ریلی نکلے گی

جمعرات 2 فروری 2017 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) جماعت اسلامی پشاور 5فروری یوم کشمیر کے دن کشمیروں کیساتھ یکجہتی کے لیے ریلی نکلے گی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پشاور کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی 5فروری 3بجے سہ پہر دفتر جماعت اسلامی پشاور نشترآباد چوک سے شروع ہوگی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، ضلعی امیر صابرحسین اعوان اور دیگر صوبائی ، ضلعی قائدین ،کشمیری رہنما کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے حوالے سے ذمہ دارا ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور حاجی سمیع اللہ ترابی ، نائب صدر جے آئی حافظ حمید اللہ ، نورغلام آفریدی ، سابق ناظم طارق متین اور دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عتیق الرحمن نے کہاکہ عوام پانچ فروری کو کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے کشمیرریلی میں شرکت کریں اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو مضبوط کریں ،ان شاء اللہ بہت جلد مظلوم کشمیری غاصب بھارت سے آزاد فضا میں سانس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ائول دن سے کشمیری بھائیوں کی آواز دنیا کے ہر فورم پر بلند کر رہی ہے بدقسمتی سے ہر دور کے حکمرانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ اخلاص نہیں د کھلایا جس کے وہ حق دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گذشتہ کئی مہینوں سے کشمیری مسلمانوں پر بدترین مظالم کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس میں سینکڑوں کی تعداد میں معصوم کشمیری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں بھارتی فوج ہسپتالوں میں گھس کر نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افسوناک امریہ ہے کہ بین الاقوامی دنیا نے خاموشی اختیاری کر رکھی ہے اور بھارت کی ریاستی دہشتگردی پران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔عتیق الرحمن نے مزیدکہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اب کشمیریوں کے اصل وکیل ہونے کا کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :