گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سپورٹس میلے کا انعقاد

فتتا ح ڈاکٹر ابرار احمد آبی نے فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑ کر کیا

جمعرات 2 فروری 2017 21:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سپورٹس میلے کا انعقاد۔گورنمنٹ کالج جہانیاں میں سہ روزہ سپورٹس میلے کا آغاز ہوا جس کا افتتا ح ڈاکٹر ابرار احمد آبی نے فضا میں کبوتر اور غبارے چھوڑ کر کیا۔ طلبہ نے مارچ پاسٹ کرتے ہوے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ میلے سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر ابرار احمد آبی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال نے کہا کہ کھیل طلبہ کے درمیان ہار جیت اور مسابقت کا جذبہ پیدا کرتے ہیں ۔

عیش محمد نے کہا کہ طلبہ کو اس میلے میں پھر پور حصہ لیناچاہیے تاکہ ان کی خفیہ صلاحیتیںبیدار ہوں۔ تقریب کے میزبان ڈاکٹر جاوید اصغر تھے۔ پروفیسر ابرار رشید نے ان مقابلہ جات کا انعقاد کروایا۔ پہلے روز کے مقابلہ جات میں 400,100اور200میٹر کی ریس ہوئی اور چار ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

گولہ ، نیزہ اور تھالی پھینکنے کے مقابلے بھی ہوے۔

گولہ بازی میں محمد کامران ائول ، محمد حسن دوم، اور اویس سوم آئے۔ سلو سائیکلنگ میں مدنی شاہ ائول اور محمد زیشان دوم رہے۔فاسٹ سائیکلنگ میں مدنی شاہ ائول ، زبیر احمد دوم اور نقاش علی سوم رہے۔ تھری لیگ ریس کو طلبہ نے بڑی دلچسپی سے ساتھ دیکھا۔ نیزہ بازی میں نقاش علی ائول ، حسن دوم اور علی حمید سوم رہے۔ لانگ جمپ میں مدنی شاہ ائول ، نوید اختر دوم اور تنویر بندیشہ سوم رہے۔ ریلے ریس میں عمران اشرف کی ٹیم ائول اور محمد وسیم کی ٹیم دوم رہی۔

متعلقہ عنوان :