جہانیاں،مشہور مقدمہ قتل کے ملزمان عدم ثبوت پر بری

جمعرات 2 فروری 2017 21:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج جہانیاں جلیل احمد نے نواحی گائوں 107/10-Rکے مشہور مقدمہ قتل کے ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمان مسماة شمیم اختر،محمدطارق ولد عبدالحمید،محمدوسیم ولد محمدسلیم،محمدارشد ولد نذیر احمد پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے 2نامعلوم ساتھیوں سے مل کر معمولی جھگڑے پر محمدعدیل کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا بعد ازاں محمدعدیل 5ماہ تک نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا تھاعدالت نے 22ماہ کی سماعت کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر تمام ملزمان کو بری کر دیا مقدمہ تھانہ جہانیاں میں 15مارچ2015کو درج ہوا تھا اس مقدمہ میں پولیس نے دوران تفتیش 2ملزمان کو بے گناہ قراردے دیا تھاجبکہ ملزمان کی جانب سے معروف قانون دان عامر گل ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :