تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے صو بے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے،اے این پی رہنماء عظم خان

جمعرات 2 فروری 2017 21:05

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) شانگلہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان الطاف گلاب شاہپوری اور سینئر رہنماء عظم خان نے کہا ہے کہ شانگلہ کے عوام آئندہ الیکشن میں پائپ اور ٹرانسفرمر کی سیاست کو دفن کر کے حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخا ب کریں ، تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے صو بے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے،امیر مقام شانگلہ میں ترقیاتی کام کر کے نمک حلالی کا ثبوت دے، دوسرے اضلاع کے بجائے پسماندہ ضلع شانگلہ پر توجہ دیں ، امیر مقام مرکز میں مشیر، ان کے بھائی پار لیمانی سیکرٹری جبکہ ضلع میں ان کے صاحبزادے کی حکمرانی کے باوجود ضلع شانگلہ میں ترقیاتی کام نہ ہو نا شرمندگی کا باعث ہے، صو بے کی حقیقی خدمتگار جماعت عوامی نیشنل پارٹی ہی ہے پختون قوم اب بیدار ہو چکی ہے آئندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کی ہو گی، ہمارے دور حکومت میں منظور کر دہ منصوبوں پر اب تختیاں لگا کر سیاست چمکا ئی جارہی ہے جو مایوس کن فعل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار ان رہنمائوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے حکمرانوںنے صو بے کا ستیا ناس کر دیا ہے اور عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے، اے این پی نے صو بے میں اپنے دور حکومت میں میگا پراجیکٹ کر کے صو بہ کے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور کر تا رہیگا۔

انہوں نے امیر مقام کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے کہا کہ امیر مقام کو ایک بار پھر سوات کے عوام بری طرح شکست سے دو چار کرے گی ، ان کا مزید کہنا تھا کہ امیر مقام شانگلہ کے عوام کی ووٹوں سے منتخب ہو کر دیگر اضلاع میں کام کر رہے ہیں اور یہاں کا فنڈ سوات اور دیگر اضلاع میں خرچ کر رہے ہیں امیر مقام شانگلہ کے عوام کی احسانات کو یاد کر کے شانگلہ میں ترقیاتی کام کر کے نمک حلالی کا ثبوت دیں ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے امیر مقام مرکز میں وزیر اعظم کے مشیر، ان کے بھائی پار لیمانی سیکرٹری جبکہ ضلع میں ان کے صاحبزادے ضلعی ناظم کے باوجود ضلع شانگلہ میں ترقیاتی کام نہ ہو نا شرمندگی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے عوام آئندہ الیکشن میں پائپ اور ٹرانسفرمر کی سیاست کو دفن کر کے حقیقی عوامی نمائندوں کا انتخا ب کریں ، یہاں کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں منتخب ہونے کے بعد یہاں کا رخ نہیں کرتے اور پشاور ، اسلام آباد اور سوات میں بیٹھ کر شانگلہ کے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :