اسلام آباد ہائیکورٹ ، چیئرمین پیمر ا تقرری کیخلاف درخواست پر دوبارہ جواب طلب

عدالتی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو چئیرمین پیمرا کو کام سے روک دیں گے ، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

جمعرات 2 فروری 2017 21:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمراابصار عالم کی تقرری کیخلاف درخواست پر دوبارہ جواب طلب کرلیا۔ عدالتی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو چئیرمین پیمرا کو کام سے روک دیں گے ، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمراابصار عالم کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے لیے دو اشتہارجاری کیے گئے، پہلے اشتہارمیں ماسٹرڈگری کو ضروری قرار دیا گیا ۔دوسرے اشتہارمیں تعلیمی قابلیت بی اے کردی گئی ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ چیرمین پیمرا کیا سمجھتے کہ عدالت کے نوٹس پر جواب نہیں دے گے۔ عدالتی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا تو چئیرمین پیمرا کو کام سے روک دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ (مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :