حامد میر کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کیلئے انیکر پرسن ارشد شریف کی درخواست پر سماعت
تازہ ترین : 1

حامد میر کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کیلئے انیکر پرسن ارشد شریف کی درخواست پر سماعت

ْاسلام آباد ہائی کورٹ کا اٹانی جنرل کو نوٹس جاری ، جواب طلب کر لیا،سماعت 14 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء)حامد میر کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے لئے نجی ٹی وی کے انیکر پرسن ارشد شریف کی درخواست پر سماعت۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹانی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حامد میر کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سگنل رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔

ارشد شریف کی جانب بیرسٹر شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ارشد شریف نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن آرٹیکل 1956 کے تحت بنایا گیا تھا ۔حامد میر پر حملہ انتہائی اہم اور احساس معاملہ ہے رپورٹ پبلک ہونا ضروری ہے۔ حامد میر واقع کے بعد جیو نیوز نے احساس ادارے کے ڈی جی پر الزام لگایا، عدالت نے اٹانی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کی جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔( مہر علی خان)

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 20:51:22

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :