عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے باعث ملتوی

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے باعث ملتوی کر دی گئی۔کیس میں اب تک کوئی ثبوت حکومت عدالت میں پیش نہ کر سکی،بیرسٹر سیف کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آبادکے جج جسٹس کوثر عباس زیدی نے کی۔

کیس کی سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث 9فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزم معظم علی کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے ، ایف آئی اے پراسیکیوٹر اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں ۔ ایف آئی پراسیکیوٹر نے مصروفیات کے باعث تاریخ مانگی ہے ۔ کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،کیس میں اب تک کوئی ثبوت حکومت عدالت میں پیش نہ کر سکی،بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ چوہدری نثار برطانیہ کو تو ہر دوسرے دن خط لکھ دیتے ہیں مگر اپنے ملک میں قید ملزمان کو انصاف نہیں دلا سکتے،پراسیکوٹر ہر پیشی پر کوئی بہانہ بنا کر عدالت سے فرار ہو جاتے ہیں۔

( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :