فیصل آباد، منشیات فروش خاتون کو تین مقدمات میں 9سال اور پچاس ہزار جرمانہ

ایک کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) عدالت نے منشیات فروش خاتون کو تین مقدمات میں 9سال اور پچاس ہزار روپے جرمانہ جبکہ ایک کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی‘ ا ٓن لائن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ نے تھانہ صدر کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ شازیہ کو ڈیڑھ کلو چرس رکھنے کے جرم میں تین سال قید‘ دس ہزار جرمانہ‘ 1050 گرام ہیروئن رکھنے پر ساڑھے تین سال قید اور دس ہزار جرمانہ جبکہ تیسرے مقدمہ میں 1071 گرام چرس رکھنے پر تین سال قید تیس ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔

(جاری ہے)

اور ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے پشاور کے سیف اللہ خان کوعمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ عدم ادائیگی پر مزید ایک سال قید بھگتنا پڑے گی‘ استغاثہ کے مطابق اینٹی ناکوٹیکس فورس نے ملزم سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد کی تھی۔

متعلقہ عنوان :