دختر فیصل آباد دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی بائیس ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 2 فروری 2017 20:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) دختر فیصل آباد دنیا کی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی بائیس ویں سالگرہ منائی گئی ،صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز نہیں کم ترین عمر میں ملا جو ان کی خداد داد صلاحیتوں کا ثبوت ہے ‘ارفع کریم 2 فروری 1995ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے دنیا بھر میں کم عمر ترین آئی ٹی ماہر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ‘دختر فیصل آباد ‘کم عمر ترین آئی ٹی ماہر اور مائیکر و سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی بائیسویں سالگرہ کے حوالے سے مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیاجس کے دوران انکے کارناموں پر اظہار خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :