شام میں فائربندی کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ، ترکی

جمعرات 2 فروری 2017 20:41

شام میں فائربندی کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے ، ترکی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) ترکی میں قومی سلامتی کی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہم پلہ فریق جیسا معاملہ کرنا اور انہیں ہتھیار اور مختلف صورتوں کے ذریعے سپورٹ کرنا دہشت گردی کو تقویت پہنچانے اور پھیلانے کے واسطے راہ ہموار کرنے کے مترادف ہے۔ترکی کا یہ موقف بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے بکتربند گاڑیوں کے ذریعے سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی سپورٹ کے اعلان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز کونسل کے اجلاس میں جس میں صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی شرکت کی ، شام میں فائربندی کے تحفظ اور اس کو مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ آستانہ بات چیت کے نتائج پر کو بھی تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا گیا۔کونسل کے بیان کے مطابق شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کے مرحلے کے آغاز کے واسطے ترکی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر اپنی ذمے داریوں کو بھی پورا کرتا رہے گا۔بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ترکی کو درپیش دہشت گرد حملوں کے خلاف اندرون اور بیرون ملک تمام تر مطلوب اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :