سندھ پولیس نے جان کے تحفظ کی قیمت وصول کرنا شروع کردی

کراچی کے تاجر کو بانوے لاکھ روپے کا بل بھیج دیا

جمعرات 2 فروری 2017 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) سندھ پولیس نے جان کے تحفظ کی قیمت وصول کرنا شروع کردی، کراچی کے تاجر کو بانوے لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس نے شہریوں سے جان ومال کی حفاظت کا بل لینا شروع کردیا، کراچی ٹمبرمارکیٹ کے تاجرصابر بنگش کو بانوے لاکھ روپے کا بل بھیج کر تحفظ گواہان ایکٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں۔تاجرکو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سیکیورٹی دی جارہی تھی، عدالت نے تاجر کے خاندان کے سات افراد کے قتل کے بعد تحفظ کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔صابربنگش اپنے والد اوربھائی کے قتل کاعینی شاہد بھی ہے، بل سندھ پولیس کے سیکورٹی ٹو کراچی رینج سے جاری کیاگیا۔ #

متعلقہ عنوان :