این بی ایف آئی اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے درمیان ابیٹ آباد سرمایہ کاری مرکزکیلئے معاہدہ

جمعرات 2 فروری 2017 20:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) این بی ایف آئی اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے ایبٹ آباد میں سرمایہ کاری مرکز میں آفس کھولنے کے لئے پارنٹرشپ کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ایبٹ آباد سرمایہ کاری مرکزمیں آفس کا مقصد سیکٹر سے متعلق تعلیم اور آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں جیسے ہری پور، مانسہرہ اور بالاکوٹ کے رہائشیوں تک اپنے ممبرزکی رسائی شامل ہے۔

معاہدے پر این بی ایف آئی اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ایاز دائود او ر سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب دیوان نے دستخط کئے۔ این بی ایف آئی اینڈ مضاربہ ایسوسی ایشن آف پاکستان مضاربہ، لیزنگ کمپنیوں، چند انوسٹمنٹ بینکوں اورایک ونڈو تکافل آپریشنز کی نمائنڈہ باڈی ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد سرمایہ کاری مرکز پاکستان کا پہلا کیپیٹل مارکیٹ بزنس حب ہے جو کہ سیکیوریٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کے ساتھ مل کر قائم کیا ہے۔

کیپیٹل مارکیٹ بزنس حب دراصل کیپیٹل مارکیٹ کے بڑے اداروں کی ایک جگہ میں موجودگی کو برقراررکھنے کا تصور ہے۔ اس کوشش کا مقصد کیپٹل مارکیٹ کی توسیع اورخاص طورپر ملک کے چھوٹے شہروں تک رسائی ہے۔ #

متعلقہ عنوان :