ویٹی کن کا ٹرمپ کے فیصلوں پر خدشات کا اظہار

جمعرات 2 فروری 2017 20:23

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) ویٹی کن نے گزشتہ روزصدرڈونلڈٹرمپ کے امریکہ اورمیکسیکوکی سرحدپردیوارتعمیرکرنے اورسات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پرسفری پابندیاں عائدکرنے کے انتظامی اختیارات پر’’خدشات‘‘کااظہارکیاہے ۔قدرتی طورپرہمارے اس پرخدشات ہیں ،یہ بات ہولی سی کے نمبرتین عہدیدارمون سگنل انجیلوبیکیونے ایک سوال کے جواب میں کیتھولک ٹی وی چینل ٹی وی2002بتائی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم دیواریں تعمیرکرنے نہیں بلکہ پل تعمیرکرنے والے ہیںاورتمام عیسائیوں کوبھرپوراندازسے اس پیغام کی ترویج کرناچاہئے۔بیکیونے واضح کیاپوپ فرانسزنے باربارامرپرزوردیاہے کہ ہمیں ہمارے معاشرے اورہماری ثقافت میں آنے والے افرادکواپنے ساتھ ملانے کی ضرورت پرتوجہ دینی چاہئے۔ٹرمپ کے خلاف میکسیکوکے ساتھ انسدادمہاجرت،دیوارتعمیرکرنے اورسات ممالک ایران،عراق،لیبیا،صومالیہ،سوڈان ،شام اوریمن کے شہریوں پرنوے روزکیلئے امریکہ آمدپرپابندی کے احکامات پردستخط کرنے کے بعدتنقیدکاطوفان برپاہواہے ۔

متعلقہ عنوان :