الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت ڈہرکی میں الخدمت اسپتال کی توسیع کے لئے چیئرٹی ڈنر ..
تازہ ترین : 1

الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت ڈہرکی میں الخدمت اسپتال کی توسیع کے لئے چیئرٹی ڈنر کل ہوگا

ڈہرکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء)الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت ڈہرکی میں الخدمت اسپتال کی توسیع کے لئے چیئرٹی ڈنر کل بروز ہفتہ شڈانی کاٹن فیکٹری میں ہوگا ۔معروف ٹی وی آرٹسٹ ایاز خان اور ایس ایس پی گھوٹکی مسعود خان بنگش مہمان خصوصی ہونگے ، پروگرام میں نظامت کے فرائض، مصنف و ادیب اختر عباس انجام دیں گے ۔ الخدمت گھوٹکی کے صدر محمدذیشان نے بتایا کہ الخدمت میڈیکل سینٹر2005سے غریب اور متوسط کے لئے خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔

علاقے میں صحت عامہ کی ابتر صورتحال دیکھتے ہوئے میڈیکل سینٹر کو اسپتال میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایاہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت کے توسیعی منصبوے کی تکمیل کے بعد ڈہرکی اور گرد و نواح کے افراد کو جدید طبی سہولیات انتہائی مناسب فیس پر دستیاب ہونگی ۔ محمد ذیشان نے علاقے کے مخیر حضرات کو پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت دی اور ساتھ ہی اس عزم کا اظہار بھی کیا مقامی صاحب ثروت افراد کے تعاون سے منصوبے کو جلد مکمل کرکہ عوام کی خدمت میں پیش کر دیں گے ۔ #

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 20:23:17

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :