دوڑ،شہریوں کو مضر صحت پانی کی فراہمی،سول جج کا تحصیل دوڑ کی مختلف واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں کا دورہ،بلدیاتی افسران عدالت میں پیش

جمعرات 2 فروری 2017 20:23

دوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) شہریوں کو مضر صحت پانی کی فراہمی،سول جج کا تحصیل دوڑ کی مختلف واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں کا دورہ،بلدیاتی افسران عدالت میں پیش،تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے احکامات پر سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ ون دوڑ طارق حسین اجن نے دوڑ ،باندھی اور سٹھ میل کی مختلف واٹر سپلائی اور ڈرینج اسکیموں کا دورہ کیا،اور شہریوں کو مضرصحت پانی کی فراہمی پر عدم اعتمادکا اظہارکیا،ذرائع کے مطابق سول جج کے دورے کے دوران دوڑ آمر جی تلابوں پر ٹائون کمیٹی کا عملہ موجود نہیں تھا ،جبکہ آوارہ کتے بھی پانی پے رہے تھے،جس پر سول جج نے برہمی کا اظہار کیا،بتایا جاتا ہے کہ دوڑ آمرجی اور گجرواہ پانی کے تالابوں کی چار دیواری نہیں ہے،جبکہ شہر میں پینے کے پانی اور ڈرینج کی لائینیں بوسیدہ ہوچکی ہیں،جسکے سبب شہر میں پینے کے پانی میں سیوریج کے پانی کی آمیزش ہورہی ہے،عدالت کے طلب کرنے پر دوڑ ،باندھی اور سٹھ میل کے بلدیاتی افسران پیش ہوئے،جنہوں نے شہریوں کو مضر صحت پانی کی فراہمی کا اعتراف کیا،جس پر سول جج نے برہمی کا اظہار کیا،جبکہ ٹائون کمیٹی دوڑ،باندھی اور یوسی سٹھ میل کی انتظامیہ سے پانچ سالوں کے بجیٹ کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،سول جج کی جانب سے مضر صحت پانی کی فراہمی پر رپورٹ مرتب کرکے ہائیکورٹ سندہ کو ارسال کی جائے گی۔

#

متعلقہ عنوان :