ٹائون کمیٹی میرپوربٹھوروکاچیئرمین بجٹ استعمال کرنے کے دوران ہم سے کوئی بھی بات نہیں کرتا،مقررین

ایسی صورتحال کے باعث شہرمیرپوربٹھوروکی حالت ابترہے ہمارے ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں چیئرمین ٹائون کامیٹی نے دس دن کے اندر مستعفی نہیںہوا تو ہم عدم اعتمادکرکے اس کوہٹوادیںگے،پریس کلب میرپوربٹھورومیںٹائون کمیٹی میرپوربٹھوروکے پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوںکی پریس کانفرنس

جمعرات 2 فروری 2017 20:18

میرپوربٹھورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) ٹائون کمیٹی میرپوربٹھوروکاچیئرمین بجٹ استعمال کرنے کے دوران ہم سے کوئی بھی بات نہیں کرتا،ایسی صورتحال کے باعث شہرمیرپوربٹھوروکی حالت ابترہے ہمارے ووٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں چیئرمین ٹائون کامیٹی نے دس دن کے اندر مستعفی نہیںہوا تو ہم عدم اعتمادکرکے اس کوہٹوادیںگے،پریس کلب میرپوربٹھورومیںٹائون کمیٹی میرپوربٹھوروکے پاکستان پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندوںکی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق پریس کلب میرپوربٹھور ومیں ٹائون کمیٹی میرپوربٹھوروکی4منتخب نمائندوں عبدالغفورمیمن،گرمکداس،نجیب اللہ کنبھار،صابرہ کھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوںکو بتایاکہ ٹائون کمیٹی میرپوربٹھوروکے نئے منتخب نمائندوںکو 6 ماہ گذرچکے ہیںکروڑوںروپے بجٹ ہونے کے باوجودبھی ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام نہیں کرواسکیںہیں،ترقیاتی کام تودورکی بات شہرمیںبنیادی سہولیات صفائی کروانے کے علاوہ صاف پانی بھی نہیں دلواسکے ہیں،ایسی صورتحال کے باعث شہرکی حالت برترہے ٹائون کمیٹی کے چیئرمین ایاز میمن منتحب نمائندوں سے بات چیت کرنے کے بغیر بجٹ استعمال کرتاہے وہ اپنی مرضی سے جو کام نہیںکروانے ہوتے ہیں وہ کرواتاہے منتخب نمائندوںکو اعتماد میں لینے کے بغیر من مانی کررہا ہے منتحب نمائندوںکوٹائون کمیٹی کے اکائونٹ میںکوئی بات بتانے کے لئے تیار نہیں ہے،ناہی توملازمین کی لسٹ دینے کے لئے تیار ہے،ایسی شہرکی بدترصورتحال کے باعث ہمارے ووٹرز ہم سے سوالات کرتے ہیں،اس طرح بجٹ استعمال کرنے کے باعث چیئرمین کے ساتھہ ہمارے اوپربھی میرپوربٹھوروکی عوام انگلیاںاٹھاتی ہے کہ ہم بھی اس سے ملے ہوئے ہیں، ہمارا پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،پی پی سندہ کے صدرنثاراحمدکھوڑوسے مطالبہ ہے کہ فوری طورپرنوٹس لیاجائے اورچیئرمین ایازمیمن کو10دن کا الٹیمیٹم دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چیئرمین ایازمیمن مستعفی نہیں ہوئے تو ہم سب عدم اعتمادکرکے اس کوہٹوادیں گے ۔

#

متعلقہ عنوان :