فلپائنی صدر کا منشیات کیخلاف جنگ میں فوج کے استعمال کا اعلان
تازہ ترین : 1

فلپائنی صدر کا منشیات کیخلاف جنگ میں فوج کے استعمال کا اعلان

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2017ء)فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ منشیات کے خلاف ان کی خونریز جنگ میں فوج سرگرم کردار ادا کرے گی جبکہ مزید منشیات سمگلروں اور اس کے عادی افراد کو ہلاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ڈیوٹرٹے نے مزید منشیات کے عادی افراد کو کتیا کے بچے قرار دیتے ہوئے انکو ہلاک کرنے کے اعادے کے بعد کہا کہ میں اے ایف پی(آرمڈ فورسز آف فلپائن) کے حوالے یہ جنگ کرتا ہوں اور منشیات کے معاملے کو قومی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر اٹھا رہا ہوں تاکہ میں تمام مسلح افواج سے مطالبہ کرسکوں کہ وہ اس میں تعاون کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 02/02/2017 - 20:18:02

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :