انڈونیشیاء، شدید بارش کے دوران مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 2 فروری 2017 20:18

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2017ء) انڈونیشیاء کا ایک مسافر طیارہ جس پر 130مسافر سوار تھے،ایک بڑے ائیرپورٹ پر شدید بارش کے دوران لینڈنگ کے بعد رن وے سے پھسل گیا،یہ بات ائیرلائن نے جمعرات کے روز بتائی،ملک میں ہوابازی شعبے کو پیش آنے والا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔انڈونیشین پرچم بردار بیڑے گروڈا کا بوئنگ737-800طیارہ جکارتہ سے یوگیاکارتا شہر پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر رن وے سے پھسل گیا تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد جزیرہ جاوا میں واقع انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیاگیا،حکام کا کہنا ہے کہ یہ جمعرات کو دوپہر کے بعد تک بند رہے گا تاکہ جہاز کو علاقے ہٹایا جاسکے۔یوگیاکارتا ائیرپورٹ سے آنے اور جانے والی پروازیں روک دی گئی ہیں اور مصروف ترین ائیرپورٹ پر آنے والی پروازوں کو قریبی شہر سولو کی طرف موڑا جارہا ہے۔گاروڈا کے ترجمان بینی بوٹاربوٹار نے ایک بیان میں کہا کہ طیارے پر123مسافر اور عملے کے سات ارکان سوار تھے۔وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان آگوئس سوباکیو نے کہا کہ حادثہ شدید بارش کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :